District Judge Janab Dr. Babboo Sarang (President of Vidhik Sewa Pradhikaran, Aligarh), Jb P.K.Singh Jailor and other is distributing the clothe to Qaidi in Distt. Aligarh Jail SWponcered by Insaniyat Foundation, Aligarh
مد اللہ آج انسانیت فاؤنڈیشن کا علیگڑھ جیل پروگرام کامیابی کی نئی عبارت لکھ کر لوگوں کے دلوں کو چھو گیا. ڈسٹرکٹ جج
جناب ڈاکٹر ببو سارنگ صاحب کی صدارت ایڈیشنل جج صاحبان کی حوصلہ افزائی جیلر صاحب جناب پی کے سنگھ صاحب اور ڈپٹی جیلر صاحبان نے جس عقیدت سے انسانیت فاؤنڈیشن کے تحائف کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اپنے مبارک ہاتھوں سے قیدیوں میں تقسیم کیا. اور سب قطعی ممکن نہ تھا آپ سب کے تعاون کے بغیر. اللہ تعالیٰ اُن تمام حضرات کو تمام عزتوں سے نوازے جنھوں نے اپنا ہر طریقے سے تعاون پیش کیا اور انسانیت فاؤنڈیشن کے ہر مشن میں شانہ بشانہ ساتھ کھڑے رہے. اس کی *کامیابی کا پورا سہرا جناب محمد ندیم انجم صاحب اور جناب محمد صالحین صاحب کے سر* ہے لیکن جناب الیاس حسین صاحب (سرپرست انسانیت فاؤنڈیشن)، جناب ربانی صاح
ب، جناب ڈاکٹر ہاشم صاحب (ٹریذرر انسانیت فاؤنڈیشن) جناب شمس الرحمن صاحب (صدر ایم فاؤنڈیشن)، جناب ڈاکٹر ثروت سلطان صاحب کی محنتوں نے اس پروگرام میں صرف چارچاند ہی نہیں لگائے بلکہ تمام خوبصورت جذبات کو جگایا ہے اور ثابت کیا ہے انسانیت محبت کی بھوک سے کس قدر تڑپ رہی ہے . آپ ذرا غریب کی طرف مسکرا کر تو دیکھیں صاحبِ خیر آپ سے کتنے خوش ہوکر گلے ملینگے. اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین. دور رہتے ہوئے بھی ہماری فاؤنڈیشن کے صدر جناب ڈاکٹر اسجد حسین صاحب کی خدمات اور ہدایات ہمیشہ انسانیت کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں مددگار ہوتی ہیں. جزاک اللہ خیرا.
.........................................
*نہ جانے کون سے لمحے میں ہم مٹی میں مل جائیں.... چلو کچھ کام کر جائیں کسی کے کام آجائیں