Wednesday, August 18, 2021

JMI Organizes on "Delimas of Humanity" under Distinguished Lecture Series

 

تعلقات عامہ دفتر

جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی

17 اگست 2021

 

ممتاز لیکچر سریز کے تحت جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’Dilemmas of Humanity‘کے موضوع پر لیکچر کا انعقاد

 

پریس ریلیز۔ شعبہ ئ انگریزی،جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی)نے ممتاز لیکچر سریز کاچوتھا لیکچر Dilemmas of Humanity‘کے موضوع پر منعقد کیا ہے۔پروفیسر وجے پرشاد،ایکزیکیٹو ڈائریکٹر، ٹرائی کنٹیننٹل:انسٹی ٹیوٹ فار سوشل رسرچ نے مذکورہ موضوع پر مؤرخہ 13اگست 2021کو ہندوستانی وقت کے مطابق شام 6.30سے 7.30 کے درمیان زوم پر اپنا خطبہ ارشاد فرمایا۔ واضح ہوکہ ممتاز لیکچر سریز وزارتِ تعلیم، حکومت ہند کی تعلیمی اور تحقیقی اشتراک کے فروغ کی اسکیم کے تحت ہے اور اسے شعبہ ئ انگریزی،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور وزربرگ،جرمنی کی امریکن اسٹڈیز یونیورسٹی نے  بطور جاری علمی اشتراکات کے مشترکہ طور پر منعقد کیاہے۔

محترمہ شردھا اے سنگھ اور محترمہ زہرا رضوی پی ایچ ڈی اسکالرز،شعبہ ئ انگریزی جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجا م دیے جس میں دنیا بھر سے مختلف اسکالروں،طلبا اور فیکلٹی اراکین نے بڑی تعداد میں انتہائی جوش و خروش سے شرکت کی۔

 اسکیم کی ہندوستانی پی آئی پروفیسر سیمی ملہوترا،صدر شعبہ ئ انگریزی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے استقبالیہ کلمات کے ساتھ مدعو مقرر،فیکلٹی اراکین، اسکالر اور طلبا کا خیر مقدم کیا۔شعبہ ئ انگریزی،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور امریکن اسٹڈیز،ورزبرگ یونیورسٹی جرمنی کے درمیان تعلیمی اشتراکات کے حصے کے طور پرجاری ٹاک کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ”بیداری اور شعور کے نئے منطقوں:عالم کاری، احساس ماحولیات اور معلومات کی مقامی تہذیب“ کے بارے میں انھوں بتایا کہ اسپارک یعنی ”علمی اور تحقیقی اشتراکات کے فروغ کی اسکیم“ وزارت تعلیم کی امدا د یافتہ اسکیم ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان اور دنیا کے اعلی تعلیمی اداروں میں علمی اور تحقیقی اشتراکات کے فروغ کو آسان بنانا ہے۔ اس کے بعدانھوں نے معزز مقرر پروفیسر وجے پرشاد کا تعارف کرایا جن کے اعزاز میں سامعین نے کئی مرتبہ تالیاں بجائیں۔

 اپنی تقریر میں پروفیسر وجے پرشاد نے فیڈل کاسٹرو کے ”"Battle of Ideasکے توسط سے انسانیت کو درپیش موجودہ تعطل پر تبصرہ کیا۔ انھوں نے دنیا میں جنگی ہتھیاروں کی خرید میں زبردست اضافہ،ماحولیاتی آلودگی اور بھوک کاعہد حاضر کے تین اہم عالمی مسائل کے طورپرجائزہ لیا۔ انھوں  نے شرکا سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ مسائل پر تنقیدی اور اخلاقی نقطہ ئ نظر سے غور وفکر کریں۔

تقریر کے بعد محترمہ ان سوسن الیاس،پی ایچ ڈی اسکالر،شعبہ ئ انگریزی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مؤثر اور فکر انگیز سوال وجواب کے سیشن کی نظامت کی۔

محترمہ زہرا رضوی کے اظہارِ تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

بڑی تعداد میں ناظرین اور شرکا پروگرام میں حصہ لیں اسے یقینی بنانے کے لیے پروگرام کو یوٹیوب پربھی براہ راست نشر کیا گیا جس میں سو سے زیادہ شرکا شریک ہوئے۔

تعلقات عامہ دفتر

جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی


Please consider the environment before printing this email.

The information contained in this electronic message and any attachments to this message are intended for the exclusive use of addressee(s) and may contain proprietary, confidential or privileged information. If you are not the intended recipient, you should not disseminate, distribute or copy this e-mail. Please notify the sender immediately and destroy all copies of this message and any attachments.

WARNING: The recipient should check this email and any attachments for the presence of viruses. JMI accepts no liability for any damage caused by any virus transmitted by this email.

No comments:

Popular Posts