پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ لائف ٹائم اچیومنٹ
ایوارڈ سے سرفراز
(پدم شری)پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ہوٹل نووٹیل میں آٹھ ستمبر دوہزارتیئس کو منعقدہ ایک شان دار جلسے میں لائف ٹایم اچیومنٹ ایوارڈ اکیڈیمیا‘ سے نوازا گیا۔ ٹیم لیز ایڈ ٹیک کی جانب سے منعقدہ ’میکنگ انڈیا امپلائیبل‘
تقریب انعامات اور شان دار کانفرنس میں ڈاکٹر رگھوناتھ اننت مشیلکر(پدم وبھوشن)نے یہ گراں قدر اعزاز انھیں پیش کیا۔
ماہرین تعلیم اور صنعت سے منسلک ماہرین پر مشتمل جیوری اراکین نے تعلیم اور روزگار کو جوڑنے کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں انھیں اس انعام کے لیے منتخب کیا ہے۔
’میکنگ انڈیا ایمپلائیبل ایوارڈ‘ایسا ایوارڈ ہے جو تعلیم،روزگار اور مہارت سازی کے شعبے میں انفرادی افضلیت،اختراع اوراصلی دنیا کے اثرات کا جشن ہے۔یہ اعزاز صرف انھیں محترم شخصیات کی خدمات میں پیش کیا جاتاہے جنھوں نے ہندوستان میں روزگار کی ایجاد کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مثالی کام کیا ہو۔
ٹیم لیز ایڈ ٹیک ایسے ماحول دوست نظام کی تشکیل کی مہم پر ہے جس میں ہندوستان کے ہر آموزگار کو قابل ملازمت بنایا جاسکے۔وہ اعلی تعلیمی اداروں کو اس لائق بناتے ہیں کہ وہ درست آراو آئی،آموزشی ماحصل اور طلبا کو خدمات پیش کرسکیں ساتھ ہی آجروں کو اپنی پروڈکٹیویٹی بڑھانے اور مقابلہ جاتی جہت کو مزید بہتر کرسکیں۔
تعلقات عامہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی
No comments:
Post a Comment