اکادمی برائے فروغ استعداداردو میڈیم اساتذہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ہولسٹک ایجوکیشن ٹرسٹ،نئی دہلی کا ’ماحولیاتی مطالعات سے متعلق اردو درسی کتابوں (ہم اور ہمارا ماحول) برائے درجہ سوم اور پنجم پر نظر ثانی اور انہیں جدید تر بنانے سے متعلق مشترکہ سہ روزہ ورکشاپ کا انعقاد
اکادمی، عزت مآب شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے ہولسٹک ایجوکیشن ٹرسٹ کے اشتراک سے ورکشاپ منعقد کرنے کی منظوری دی اوراس سلسلے میں ہرممکن مدد فرمائی۔
اردوکی درسی کتابوں پر نظر ثانی اور مواد کی تیاری کے سلسلے میں ایک سہ ورکشاپ اردو اکادمی برائے فروغ استعداد اردو میڈیم اساتذہ،نوم چامسکی کامپلیکس،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی لائبریری کم کمیٹی روم میں مورخہ آٹھ اکتوبر تا دس اکتوبر دوہزار پچیس کو منعقد ہوا۔ یہ ورکشاپ پہلی اور تیسری جماعت کی ماحولیاتی مطالعات سے متعلق اردو کی درسی کتابوں کی نظر ثانی پر مرکوز تھا۔واضح ہو کہ اکادمی برائے فروغ استعداد اردو میڈیم اساتذہ(اے پی ڈی یو ایم ٹی)،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ہولسٹک ایجوکیشن ٹرسٹ(ایچ ای ٹی) دہلی کا یہ مشترکہ ورکشاپ تھا۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد مذکورہ جماعتوں کی درسی کتابوں پر نظر ثانی اور اس کے مشمولات کو قومی تعلیمی پالیسی دوہزار بیس(این ای پی۔دوہزار بیس) قومی نصابی خاکہ برائے اسکولی تعلیم دوہزار بائیس(این سی ایف ایف ایس۔دوہزار بائیس) اور قومی نصابی خاکہ برائے اسکولی تعلیم (این سی ایف ایس ای۔دوہزارتیئس) کے رہنما اصولوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔
ورکشاپ کے آغاز میں پروفیسر جسیم احمد،اعزازی ڈائریکٹر اکادمی برائے فروغ استعداد اردو میڈیم اساتذہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تمام ماہرین خصوصی کے ساتھ ساتھ ورکشاپ کے کورآڈی نیٹر جناب انعام اللہ فلاحی، ڈاکٹر عبد الواحد نظیرؔ اور ڈاکٹر حنا آفرین کا خیر مقدم کیا۔انھوں نے ورکشاپ کے بنیادی اغراض ومقاصد کی وضاحت کے علاوہ مواد کی ترتیب و تنظیم کے اصول و ضوابط،قومی نصابی خاکہ دوہزار تیئس میں مذکور نصابی اہداف پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔پروفیسر احمد نے اپنی گفتگو میں درسی کتابوں پر نظرثانی کی اہمیت اجاگر کی اور شرکاسے کہاکہ وہ متون پر نظر ثانی کرتے ہوئے ان میں اقدار،تہذیب اور ملک کی علمی وتہذیبی ورثے کی شمولیت کے لیے گنجائشیں پید اکریں۔ انھوں نے طلبہ میں اکیسویں صدی کی مہارتیں پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔
ماحولیاتی مطالعات کے سلسلے کا یہ تیسرا ورکشا پ تھا جو درجہ اول اور دوم کے اساتذہ کے لیے ہینڈ بک کو قطعی شکل دینے اور درجہ سوم اور پنجم کی ماحولیاتی تعلیم سے متعلق مواد کی تیاری پر مرکوز تھا۔
ورکشاپ کے دوران درسی کتابوں پر نظر ثانی اور مواد کی تیاری میں تدابیر اور حکمت عملی پر ورکشاپ کے ماہرین خصوصی کے تبادلہ خیالات سے تیارشدہ موادکی قدر اور معنویت میں اضافہ ہوا۔ ورکشاپ میں گروپ کے ساتھ ساتھ فرداً فرداًبھی مضامین کے ماہرین کے ساتھ ایک مثبت اور بامعنی مکالمہ ہوا جس سے موجودہ کتابوں میں نئے ابواب کی شمولیت اور پرانے ابواب میں مشمولات کی تازہ کاری کے ساتھ نئی نسل کی ضروریات سے ہم آہنگ کتاب کی تیاری میں معاونت ہوئی۔ دس اکتوبر دوہزار پچیس کو اختتام پذیرورکشاپ میں نظر ثانی شدہ ابواب اور جدید تر مواد کا خاکہ سامنے آیا۔ اور یہ طے پایا کہ آئندہ ورکشاپ میں تیار شدہ ابواب کو مزید غور وخوض کے لیے ماہرین کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ ماحولیاتی مطالعات سے متعلق تیسری اور پانچویں جماعت کی درسی کتابوں کی تیاری کا کام مکمل کیا جاسکے۔
ڈاکٹر واحد نظیر کے شکریے کے ساتھ سہ روزہ ورکشاپ دس اکتوبر کو شام پانچ
Academy for Professional Development of Urdu Medium Teachers, JMI and Holistic Education Trust Delhi, jointly organizes a 3 Day Workshop to revise and update EVS Textbooks (Ham Aur Hamara Mahaul) for Class III & V in Urdu
The Academy expressed sincere gratitude to the Hon’ble Vice Chancellor of JMI, Prof. Mazhar Asif, and the Registrar, Prof. Md. Mahtab Alam Rizvi, for all kinds of support and approval to conduct the workshop in collaboration with the Holistic Education Trust.
A three-day workshop on textbook revision and material development was organized from 8th October 2025 to 10th October 2025 in the Library-Cum-Committee Room of Urdu Academy, Noam Chomsky Complex, Jamia Millia Islamia. The workshop focused on the revision of Environmental Studies (Ham Aur Hamara Mahaul) textbooks for Class III and V. It was jointly organized by the Academy of Professional Development of Urdu Medium Teachers (APDUMT), Jamia Millia Islamia (JMI) and the Holistic Education Trust (HET), Delhi. The objective of the workshop was to revise and rationalize the content of textbooks in line with the frameworks of the National Education Policy (NEP-2020), the National Curriculum Framework for Foundational Stage (NCFFS-2022), and the National Curriculum Framework for School Education (NCFSE-2023).
In his opening remarks, Prof. Jasim Ahmad, Honorary Director, APDUMT, JMI, welcomed all the resource persons who joined the workshop and the workshop coordinators Janab Inamullah Falahi, Dr. Abdul Wahid Nazeer, and Dr. Hina Afrin. He elaborated on the major aims of the workshop, emphasizing the principles of content organization and the curricular goals outlined in NCFSE-2023. Prof. Ahmad underscored the importance of embedding the values, culture, and heritage of India in textbooks, while also integrating 21st-century skills. He highlighted that during the selection and inclusion of content, due consideration must be given to learners’ needs and contemporary challenges.
This was the third workshop in the series which focused on the finalization of the Teachers Handbook on Mahauliyati Taleem for Class I and II, Development of contents of Mahualiyati Taleem for Class III and V. During the workshop, resource persons engaged in both plenary discussions and subject/class-specific groups, leading to constructive debates and exchanges of ideas on the developed content. This collaborative process facilitated the addition of new content and the rewriting of existing ones, ensuring that the textbooks become more contextualized, relevant, and responsive to present-day educational needs of the children. The workshop concluded on 10th October 2025, with the draft of revised chapters and rationalized content being prepared. It was resolved that in the next workshop, the composed chapters would be presented and further deliberated upon to finalize the textbooks of Mahauliyat Taleem for Classes III and V.
The 3-day workshop ended at 5:00 PM on 10th October-2025 with a vote of thanks by the coordinator Dr. Wahid Nazeer to all the resource persons. بجے اختتام پذیر ہوا۔
No comments:
Post a Comment