Mission Teacher Training Centre, Jamia Millia Islamia, inaugurates a multidisciplinary refresher course on 'Artificial Intelligence: AI as Catalyst for Academic Synergy'
دفتر افسراعلی تعلقات عامہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ
پریس ریلیز
مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ سینٹر،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’مصنوعی ذہانت:تعلیمی مطابقت کے لیے اے آئی بطور عمل انگیز‘
کے موضوع پر این بین علومی ریفریشر کورس کا افتتاح
New Delhi, August 06, 2025
مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ سینٹر (ایم ایم ٹی ٹی سی)جامعہ ملیہ اسلامیہ نے’مصنوعی ذہانت: تعلیمی مطابقت کے لیے اے آئی بطور عمل انگیز‘ کے موضوع پر آج مورخہ چھ اگست تا بائیس اگست دوہزار پچیس دوہفتے کا ایک دو ہفتے کا بین علومی ریفریشر کورس کاافتتاح کیا ہے جس میں اکیس صوبوں اور ہندوستان کے مختلف اعلی تعلیمی اداروں کے اکیانوے شرکا حصہ لے رہے ہیں۔
پروگرام کی ابتدا شرکا کے استقبال اور ایم ایم ٹی ٹی سی کی اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر کلوندر کور اور ڈاکٹر شہلا ترنم ایم ایم ٹی ٹی سی کی جانب سے ریفریشر کورس کے تین کوآرڈی نیٹر یعنی سرفراز مسعود،ڈپارٹمنٹ،کمپوٹر انجینرنگ،پروفیسر منصاف عالم اور ڈاکٹر خالد رضا شعبہ کمپوٹر سائنس جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تعارف سے ہوئی۔ افتتاحی پروگرام کے مہمان اعزازی پروفیسر تنویر احمد ایڈیشنل ڈائریکٹر،ایف ٹی کے۔سی آئی ٹی نے روز مرہ کی زندگی میں اے آئی کی پیش رفتوں کی نفی یا گریز کرنے کے بجائے ان کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔انھوں نے انجینرئنگ،ہیلتھ کیئر،مالیات،تعلیم اور مینجمنٹ جیسے مختلف اہم شعبوں سے مثالیں دیں جہاں اے آئی ماڈلز سماج کے لیے بڑے پیمانے پر اہم ثابت ہورہے ہیں۔
افتتاحی پروگرام کے ممتاز مقرر پروفیسرخالد رجا،دین،اسکول آف کمپوٹر سسٹم سائنسز،جے این یو، نئی دہلی نے شرکا کے سامنے اے آئی کی مثبت،منفی اور بد ترین ورژن سمیت اس کی مبادیات اور اس کی بنیادی باتیں رکھیں اور ان چیلینجز سے نمٹنے کے طور طریقے بھی بتائے۔
ڈاکٹر خالد رضا کے اظہار تشکر اور گروپ تصویر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
No comments:
Post a Comment