Wednesday, June 14, 2023

Prof. Najma Akhtar with Mr. Sanjiv Goyal, President ,Adroit Capital, Las Vagas, USA

 


برانڈ جامعہ‘کو فروغ دینے کے سلسلے میں شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ جناب سنجے گویل کی خاص بات چیت

 

                  امریکہ کے لاس ویگاس میں واقع انڈروئٹ کیپیٹل کے صدر جناب سنجیو گویل نے مورخہ نو جون دوہزار تیئس کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا اور اس میں پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ واضح انداز میں ’برانڈ جامعہ‘ جو کہ تعلیم کا مستقبل،ترقی و خوش حالی اور تبدیلی کا استعارہ ہے اسے کس طرح مضبوط اور مستحکم بنایا جائے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے میر تقی میر ہال میں منعقدہ اس خاص اور اہم بات چیت میں یونیورسٹی کے ڈینز،صدور شعبہ اوردوسرے اراکین شامل رہے۔

                جناب گویل کا استقبال کرتے ہوئے پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ نے اپنی تقریر میں کہاکہ ان کی میعاد میں ابھی تک جامعہ نے متعدد کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں۔وزارت تعلیم کی جاری کردہ دوہزار بائیس کی این آئی آر ایف کی رینکننگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا تیسرے مقام پر آنا اور امسا ل بھی اس رینک کو برقرار رکھتے ہوئے متعدد دیگر زمروں میں جیسے کہ قانون،آرکی ٹیکچراینڈ پلاننگ اور ڈینٹل وغیرہ میں مزید بہتر مظاہرہ وغیرہ اس کا نمایاں حصولیابی رہی ہے۔یونیورسٹی کو ناک کی جانب سے سب سے اعلی گریڈ یعنی اے پلس پلس بھی مل چکاہے اور قیو ایس،ٹی ایچ ای اور آیو آر جیسے اہم بین الاقوامی رینکنگز میں بھی جامعہ کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔

                شیخ الجامعہ نے کہاکہ المنائی کنیکٹ سیل کے توسط سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوشش ہے کہ دنیا بھر میں ا س کے فارغین سے رابطہ قائم کیا جائے تاکہ وہ آگے آئیں اور موجودہ عہد کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق جامعہ برانڈ کو فروغ دینے میں یونیورسٹی کا تعاون کریں۔

                 جناب گویل خود بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم ہیں اور وہ ایک انٹرپرنیور،اختراعی اور سرمایہ کار ہیں جو گزشتہ تین دہائیوں سے امریکہ میں سکونت پذیر ہیں۔انھوں نے دوران گفتگو مختلف شعبوں میں،اختراعات اور انٹرپرونیورشپ کو بڑھاوا دینے میں مستقبل میں اے آئی کے بڑھتے رول کے متعلق بتایا۔انھوں نے اپنی بات چیت میں یہ بھی بتایا کہ دنیامصنوعی ذہانت(اے آئی) اور مشین ترجمہ(ایم ایل) کی مدد سے کس سرعت سے تبدیل ہورہی ہے اور اس بات کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا کہ اگر دنیا میں باعزت زندگی بسر کرنی ہے تو ان نئی ٹکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔انھوں نے دنیا بھر میں جامعہ کے فارغین سے رابطہ قائم کرنے کے متعدد طریقے بتائے جو جامعہ کو مزید نئی بلندیوں تک لے جاسکتے ہیں ا ورخودبھی وعدہ کیا کہ وہ ان فارغین سے رابطہ قائم کرانے میں اپنا بھرپور تعاون دیں گے۔

تعلقات عامہ

جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی

Twitter handle:@jmiu_official,Facebook:)

@jmiofficial,instagram:

@jamiamilliaislamia_official,linkedhin:

@jamiamilliaislamia and You Tub

MediaOffice,Jamia Millia Islamia)

 








No comments:

Popular Posts